مارچ 30, 2025

سوڈان کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ

سیاسیات- سوڈان کی صورت حال کے بارے میں وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا کہ سوڈان کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے اور اس بحران کا حل صرف داخلی مذاکرات ہی ہے۔

سوڈان کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ سوڈان کی صورتحال بہت تشویش ناک ہے، اور اگر مناسب اقدامات نہیں کیے گئے تو اس کا دائرہ سوڈان کے علاقے کو خطرے میں ڈالنے کے علاوہ خطے کو بھی متاثر کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے، ہم اس بحران میں کچھ غیر ملکی مداخلت اور اشتعال انگیزی دیکھ رہے ہیں. داخلی بات چیت اور افہام و تفہیم اس بحران پر قابو پانے کا بہترین طریقہ ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 + nineteen =