جون 1, 2024

سعودی وزیر خارجہ کی علی باقری سے ٹیلیفونک گفتگو، حج امور اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سیاسیات- شہزادہ فیصل بن فرحان نے علی باقری سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے غزہ کی صورتحال اور ایرانی عازمین حج کو سہولیات کے بارے میں گفتگو کی۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی عبوری وزیر خارجہ علی باقری کنی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے اس سال حج کے مناسک میں ایرانی عازمین حج کی شرکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حجاج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ کے جنوبی شہر رفح میں فلسطینیوں کو درپیش صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے صہیونی مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کسی انسانیت اقدار اور قانون کا قائل نہیں ہے۔

اس موقع پر ایرانی عبوری وزیر خارجہ نے کہا کہ رفح میں جاری مظالم صہیونی حکومت کی سیاہ تاریخ کا ایک باب ہے۔ عالمی سطح پر سیاسی اور سفارتی میدانوں میں شکست کے بعد صہیونی حکومت حواس باختگی میں نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven − 3 =