دسمبر 4, 2024

سعودی عرب کی ایران کو اقتصادی تعلقات مزید بڑھانے کی تجویز

سیاسیات۔ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گذشتہ ہفتوں کے دوران ایرانی اعلی حکام کو اقتصادی اور تجارتی روابط بڑھانے کی پیشکش کی ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر باخبر ذرائع نے کہا کہ بن سلمان ایران کو اقتصادی تعاون بڑھانے کی پیشکش کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو مزید کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بین الاقوامی سطح پر تعلقات اور روابط کو مستحکم کرتے ہوئے عالمی برادری میں اپنا تشخص بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two − 1 =