نومبر 27, 2024

سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

سیاسیات- ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابراہیم  رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں اور  تحقیقاتی رپورٹ میں حادثے کی دو وجوہات کا تعین کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق  حادثے کی پہلی وجہ موسم کی صورتحال کا سازگار نہ ہونا تھا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں حادثے کی دوسری وجہ گنجائش سے زیادہ افراد کا ہیلی کاپٹر میں سوار ہونا تھا، ہیلی کاپٹر زیادہ وزن اٹھانے کے قابل نہیں تھا جس کی وجہ سے پہاڑ  سے ٹکرایا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سکیورٹی پروٹوکول کے دو اضافی افراد سوار تھے۔

ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی 19 مئی کو دیگر ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

ایرانی فوج نے حادثے کے بعد ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کسی حملے یا سازش کا امکان مسترد کر دیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + 20 =