جنوری 9, 2025

رہبر انقلاب اسلامی سے عراقی وزیراعظم کی ملاقات

سیاسیات-  عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے اپنے وفد کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے تہران میں اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد شیاع السوڈانی ایک روزہ دورے پر کل تہران پہنچے۔ ان کے دورے کا بنیادی مقصد ایران اور عراق کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینا اور ایران کے صدر کے حالیہ دورہ عراق کے تناظر میں ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر گفتگو کرنا تھا۔ اس ملاقات میں علاقائی امور اور باہمی تعاون کے فروغ جیسے اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + 17 =