نومبر 25, 2024

خلیج فارس کے ممالک میں اختلاف و بے اعتمادی علاقے کی ترقی میں اہم ترین رکاوٹ ہے۔ ایران

سیاسیات-اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری نے پڑوسی ملکوں کے ساتھ ایران کے ہمہ جہتی و تعمیری تعاون کے بارے میں ایران کی پالیسی ناقابل تبدیل ہونے پر زور دیا ہے۔ ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے اپنے متحدہ عرب امارات کے دورے میں اس ملک کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زائد النہیان سے ملاقات میں خلیج فارس کے ملکوں میں اختلاف و بے اعتمادی کو علاقے کی ترقی میں اہم ترین رکاوٹ اور علاقے کے دشمنوں کی خواہش قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ پائے جانے والے مسائل سے چھٹکارے کے لئے خلیج فارس کو دشمنی و خصومت کے بجائے تعاون و یکجہتی کے وسیلے میں تبدیل کئے جانے کی ضرورت ہے۔

علی شمخانی نے کہا کہ خلیج فارس میں امن و استحکام اور اس علاقے کے لوگوں کی سہولیات کے لئے اغیار کے غیر تعمیری کردار کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں منجملہ سیاسی، اقتصادی، سکیورٹی و ثقافتی تعاون و مفاہمت کو فروغ دینے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کئے جانے کی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے علاقے کے تمام ملکوں کو ایک بڑے گھرانے کی مانند اور ایک جیسے مستقبل کا حامل قرار دیتے ہوئے نیک نیتی اور مذاکرات و گفتگو سے اختلافات ختم کئے جانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر نے بھی ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران جیسے علاقے کے ایک بڑے اور طاقتور ملک کے ساتھ تعاون اور قریبی تعلقات متحدہ عرب امارات کے لئے غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + 13 =