اکتوبر 12, 2024

خطے میں امن اور صلح کے لئے مل کر کام کریں گے. سعودی بادشاہ کا پزشکیان کو پیغام

سیاسیات- سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر پزشکیان کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاض تہران کے ساتھ مل کر خطے اور بین الاقوامی سطح پر امن اور صلح کے قیام کے لئے کام کرنے پر تیار ہے۔

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے نام پیغام ارسال کیا ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان روابط میں مزید توسیع کی پیشکش کی ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیرداخلہ شاہزادہ منصور بن متب بن عبدالعزیز نے صدر پزشکیان کو سعودی بادشاہ کا پیغام پہنچایا۔

اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے صدر پزشکیان کے لئے کامیابی کی تمنا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب برادر ملک ایران کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر امن اور صلح کے قیام کے لئے مل کر کام کرنے پر تیار ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر پزشکیان کی حکومت میں ایران مزید ترقی کرے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 − four =