جولائی 7, 2024

حملے کی صورت میں لبنان صہیونیوں کے لئے جہنم بن جائے گا، ایرانی وزیرخارجہ

سیاسیات- ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں لبنان صہیونیوں کے لئے جہنم بن جائے گا جہاں سے نکلنا محال ہوگا۔

ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ایرانی شہریوں کے لئے تمام ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔ جن ممالک میں ووٹنگ کے لئے آنے والے ایرانیوں کے لئے مشکلات ایجاد کی گئیں وہاں متعلقہ حکومتوں کے ساتھ مل کر قانونی کاروائی کی جائے گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے باقری کنی لبنان پر صہیونی حکومت کے حملے کی خبروں کے بارے میں کہا کہ حزب اللہ کے خلاف جنگ چھیڑنے کی صورت میں لبنان صہیونیوں کے لئے جہنم بن جائے گا جہاں سے نکلنا محال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی بادشاہ کے دورہ ایران کے حوالے سے دونوں ممالک رابطے میں ہے۔ نئی حکومت تشکیل پانے کے بعد اس حوالے سے مزید پیشرفت ہوگی۔

علی باقری نے امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ایران کے ساتھ روابط کے حوالے سے کہا کہ شخصیات کے بدلنے سے ہماری پالیسی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ایران نے بین الاقوامی سطح پر درپیش تبدیلیوں کے حوالے سے مکمل منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen + 12 =