اکتوبر 15, 2024

حق دفاع کا غزہ جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں ہے. ایران

سیاسیات- اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے واضح کردیا ہے کہ ایران کو دفاع کا قانونی حق حاصل ہے اور ایران کو حاصل حق دفاع کا غزہ جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں ہے.

ایران کے یو این مشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کا ردعمل ممکنہ جنگ بندی کیلئے نقصان دہ نہیں ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے ردعمل کا وقت اور انداز جنگ بندی پر اثرانداز نہیں ہوگا، ایران کی ترجیح ہے کہ غزہ میں دیرپا جنگ بندی ہو، جنگ بندی معاہدہ اگرحماس کو منظور ہوا تو ایران کو بھی قبول ہوگا۔

خبرایجنسی کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کے تبادلے کیلئے براہ راست اور مصالحتی سرکاری چینلز ہمیشہ قائم رہے ہیں تاہم دونوں فریق اس کی تفصیل ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seven − 7 =