اپریل 7, 2025

حج سے پہلے انتظامات مکمل کرنے کی کوششیں، ایرانی وفد ریاض پہنچ گیا

سیاسیات- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں ہونے والی کوششوں کے مطابق ایرانی ٹیکنیکل ٹیم ریاض پہنچ گئی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں ہونے والی کوششوں کے مطابق ایرانی ٹیکنیکل ٹیم ریاض پہنچ گئی ہے۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ دونوں ممالک میں سفارتی مشن اور سفارتی سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے وفود کا تبادلہ جاری ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت پہنچنے والی ایرانی ٹیم کا سعودی پروٹوکول کے عملے نے استقبال کیا۔ ایرانی ٹیم ریاض اور جدہ میں سفارت خانہ اور قونصل خانہ کھولنے اور او آئی سی میں اسلامی جمہوری ایران کی مستقل نمائندگی کی سرگرمیوں کے حوالے سے ضروری اقدامات کا جائزہ لے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال حج کے ایام سے پہلے ہی دونوں ممالک کے سفارت خانے اور قونصل خانے عملی طور پر بحال ہوکر فعالیت شروع کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

One Response

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 − 5 =