مئی 24, 2025

جوہری تنصیبات پر کسی بھی اسرائیلی حملے کی صورت میں امریکہ ذمہ دار ہوگا، ایران

سیاسیات- ایران نے کہا ہے کہ اسکی جوہری تنصیبات پر کسی بھی اسرائیلی حملے کی صورت میں امریکہ ذمہ دار ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے امریکی میڈیا پر ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے ملک کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران اس کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ایران سمجھتا ہے کہ کسی بھی اسرائیلی حملوں کی صورت میں امریکی حکومت بھی اس میں ملوث ہوگی اور اسے اس کی قانونی ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − 3 =