اگست 30, 2025

سیاسیات۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں تاہم اگر امریکہ اور اسرائیل نے حملہ کیا تو  بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان  نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کسی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا لیکن جارحیت کی صورت میں پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے واضح کیاکہ امریکہ اور اسرائیل ایران کو تقسیم کرنے اور کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم کوئی بھی ایرانی شہری نہیں چاہتا کہ ایران تقسیم ہو۔

ایرانی صدر کاکہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے باوجود عوام اتحاد کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی بیرونی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے جون میں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا تھا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا ہے اور  فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty + 14 =