مارچ 31, 2025

بغداد: ایرانی سفارتخانے کی دعوت افطار میں سعودی سفیر کی شرکت

سیاسیات- گذشتہ شب سعودی عرب کے سفیر نے بغداد میں ایران کے سفارت خانے میں افطار کی ضیافت میں شرکت کی۔ بغداد میں دعوت افطار کی یہ محفل ایرانی سفارت خانے کی جانب سے سجائی گئی تھی۔ اس دعوت میں سعودی سفیر کی موجودگی قابل ذکر نکات کی جانب متوجہ کر رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر “محمد کاظم آلصادق” نے سعودی عرب کے سفیر “عبدالعزیز الشمری” سمیت دیگر اسلامی ممالک کے سفراء کو افطار کی دعوت دی۔ عبدالعزیز الشمری نے اس دعوت کا مثبت جواب دیا اور اس تقریب میں شریک ہوئے۔ اس برادرانہ عشایئے میں عراق میں تعینات شامی سفیر بھی موجود تھے۔ اس دعوت میں سعودی عرب اور ایران کے سفراء نے مشترکہ موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + 1 =