سیاسیات- انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام پر برطانیہ نے ایرانی اہلکاروں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
برطانوی حکومت کے مطابق پابندیوں کی فہرست میں ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے چار کمانڈر بھی شامل ہیں۔
برطانیہ نے امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ مل کر ایرانی حکام کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کے وحشیانہ جبر کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور ایرانی حکومت کے اقدامات کا محاسبہ کرنے کیلئے کئی طرح کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔