نومبر 24, 2024

ایران: ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتّاح کی رونمائی، اس میزائل کو تباہ نہیں کیا جا سکتا۔ ایرانی ائیر چیف

سیاسیات- ایران نے دشمن کے جدید میزائل شکن نظام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل پہلے مقامی ساختہ ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتّاح کی رونمائی کردی۔

15 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار رکھنے والا بیلسٹک میزائل فتّاح ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے  پانچ گنا تیز اور پیچیدہ رفتار پر پرواز کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں روکنا مشکل ہو جاتا ہے سکتا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق میزائل کی رونمائی تقریب کے موقع پر ایرانی ائیر چیف امیر علی حاجی زادہ کا کہنا تھا کہ اس میزائل کو تباہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ مختلف اونچائیوں پر کئی سمتوں میں بڑی تیزی سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رونمائی تقریب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت اور پاسداران انقلاب کے سینیئر کمانڈرز نے بھی شرکت کی۔

اب تک صرف امریکا، روس، چین اور شمالی کوریا ہی ہائیپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کی جانب سے گزشتہ مہینے 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا تھا جبکہ امریکا، مغرب اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی میزائل ٹیکنالوجی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten + nineteen =