مارچ 31, 2025

ایران کی دستکاری برآمدات 53 فیصد تک پہنچ گئیں

سیاسیات- موجودہ ایرانی کیلنڈر سال جو 21 مارچ 2024 کو شروع ہوا ہے اس سال کے پہلے تین ماہ میں ایران کی دستکاری کی برآمد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے نسبت اس سال 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق وزارت کلچرل ہیرٹیج، سیاحت اور دستکاری کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایران نے گزشتہ سال تقریباً 16 ٹن دستکاری برآمد کیں، جن کی مالیت 48.6 ملین ڈالر تھی۔

فرحزاد اوجانی نے بتایا کہ ملک نے موجودہ ایرانی کیلنڈر سال کے پہلے تین ماہ میں تقریباً 26 ٹن دستکاری برآمد کیں، جن کی مالیت 74.5 ملین ڈالر ہے۔

انہوں نے گزشتہ سال کے پہلے تین ماہ میں قیمتی دھاتوں کی برآمدات کی مالیت تقریباً 13 ملین ڈالر رکھی تھی لیکن اس سال کے پہلے ماہ میں یہ بڑھ کر تقریباً 18 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 − four =