فروری 10, 2025

ایران کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے خطرات کے خلاف دفاعی نظام متعارف

ایران نے کیمیائی ہتھیاروں کے خطرات کے خلاف دفاعی نظام متعارف کروادیا۔

تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے خطرات سے نمٹنے کا نظام 15 شہروں میں متعارف کروایا ہے جبکہ ملک کے 51 شہروں کو ضروری تنصیبات اور آلات فراہم کر دیے ہیں۔

ایرانی نائب وزیر دفاع مہدی فراہی نے مزید بتایا کہ دفاعی نظام سے حیاتیاتی، تابکاری اور کیمیائی خطرات کی نشاندہی ہوسکتی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سابق ایرانی وزیر دفاع نے گزشتہ سال ممکنہ کیمیائی حملوں کیخلاف تیاری رکھنے کا بیان دیا تھا

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 + three =