مئی 4, 2025

ایران کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔ عراقچی

سیاسیات- ایرانی وزیر خارجہ نے عندیہ دیا کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی حکمت عملی کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کو ٹیلی گرام پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا: ’پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں لیکن ایسا ‘زیادہ سے زیادہ دباؤ’ کی پالیسی کے فریم ورک کے اندر نہیں ہو گا کیونکہ یہ مذاکرات نہیں بلکہ ہتھیار ڈالنے کی ایک شکل ہو گی۔‘

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ’ایران ایسے ملک کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتا جو بیک وقت نئی پابندیاں بھی عائد کر رہا ہو۔‘

وزیر خارجہ کا یہ بیان ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اس اعلان کے بعد آیا جس میں انہوں نے واشنگٹن سے مذاکرات کو غیر دانشمندانہ قرار دیا تھا۔

انہوں نے امریکہ کے ساتھ ایران کے گذشتہ مذاکرات کے تجربے کو ناکام قرار دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen + eighteen =