جنوری 9, 2025

ایران کا قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

سیاسیات- ایران نے قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

تہران کے گورنر محمد صادق کا کہنا ہے کہ ایران میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان خود واپس افغانستان چلے جائیں، ایسا نہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

محمد صادق کا کہنا تھا کہ دستاویزات نہ رکھنے والے افغان پناہ گزین قانونی طور پر واپسی کے لیے حکومت کے متعین کردہ مراکز پر رابطہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو حکام کی جانب سے انہیں گرفتار کرکے ڈی پورٹ کرنےکے اقدامات کیے جائیں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen + eighteen =