مارچ 30, 2025

ایران: ڈرون حملہ ناکام، 3 اسرائیلی جاسوس گرفتار

سیاسیات- ایران نے افغانستان کی سرحد کے قریب سے 3 اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا۔

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق 3 گرفتار اسرائیلی جاسوس ایران کے مشرقی حصے میں ڈرون حملہ کرنے کی تیاری کررہے تھے۔ ایران کی انٹیلیجنس منسٹری نے افغانستان کی طالبان حکومت کے تعاون سے اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتارکیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے تینوں ایجنٹس کے پاس ایران کی شہریت تھی۔ اسرائیلی جاسوسوں کو ایران اور افغانستان کے درمیان واقع پہاڑی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار اسرائیلی جاسوسوں کو جلد طالبان حکومت کے حوالے کیا جائیگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen + nine =