جنوری 21, 2025

ایران پاکستان کے ساتھ بحری مشقوں میں شرکت کرے گا: جنرل باقری

سیاسیات۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل باقری نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران سویلین اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے پیر کو صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا جب کہ دونوں برادر ممالک نے باہمی مفاد میں دفاعی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ’دونوں ممالک نے تسلیم کیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو موثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔‘

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے غزہ اور لبنان پر پاکستان کے مؤقف کو بھی سراہا۔

اس سے قبل جنرل محمد باقری نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے بھی ملاقات کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 − three =