نومبر 24, 2024

ایران و امریکہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ آئندہ ماہ قطر کی میزبانی میں انجام پائے گا۔ رپورٹ

سیاسیات- انگریزی ای مجلے مڈل ایسٹ آئی نے امواج نیوز سے نقل کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران و امریکہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ آئندہ ماہ قطر کی میزبانی میں انجام پائے گا۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے قیدیوں کو ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں آئندہ ماہ قیدیوں کا تبادلہ ہونے تک انہیں حراست میں رکھا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق قیدیوں کو ایک محفوظ مقام پر پرائیویٹ کمروں میں رکھا گیا ہے جہاں وہ صرف اپنے قریبی رشتہ داروں سے مل سکتے ہیں جبکہ انہیں انٹرنیٹ تک رسائی کے ساتھ ساتھ موبائل فون بھی فراہم کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے امواج نیوز کا لکھنا ہے کہ ایران و امریکہ کے درمیان ماضی میں ہونے والے قیدیوں کے تبادلوں کے برعکس کہ جن کے دوران قیدیوں کو عمان، سوئٹزرلینڈ یا متحدہ عرب امارات لے جایا جاتا تھا، اس بار قیدیوں کا تبادلہ دوحہ میں ہو رہا ہے۔ مڈل ایسٹ آئی کا لکھنا ہے کہ اس نے مذکورہ خبر پر تبصرہ کرنے کے لئے امریکی محکمہ خارجہ و قطر کے سفارتخانے سے بھی رابطہ کیا تاہم انھوں نے اس خبر کی اشاعت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق اب تک سامنے آنے والے دعووں کے مطابق سیامک نمازی، مراد طاهباز اور عماد شرقی نامى 3 امریکی قیدی کہ جنہیں ایران سے رہا کیا جائے گا کے نام ہی سامنے آئے ہیں اور دیگر 2 قیدیوں کے نام تاحال بتائے نہیں گئے۔ برطانوی میڈیا نے نامعلوم ذرائع سے نقل کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس معاہدے کے مطابق ایران کے تقریباً 6 ارب ڈالر پر مبنی تیل کے اثاثے جاری کئے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × one =