اپریل 6, 2025

ایران نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کی موجودگی کو خطرہ قرار دیدیا

سیاسیات- شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں ایرانی بحریہ کے کمانڈر علی رضا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کی موجودگی خطرہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایران جانتا ہے کہ اسرائیل کو یو اے ای میں تجارتی مقاصد کیلئے نہیں لایا گیا ہے، اسرائیل کو یو اے ای میں سکیورٹی اور فوجی مقاصد کیلئے لایا گیا ہے۔

ایرانی کمانڈر نے شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے کہا کہ ایران جوابی کارروائی میں جلد بازی نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کیساتھ 2020 میں تعلقات قائم کیے تھے۔

شام میں گزشتہ ہفتے اسرائیل نے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا تھا، اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب گارڈز کے مقامی سربراہ سمیت 7 ارکان جاں بحق ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 1 =