اپریل 5, 2025

ایران نے خلیج فارس میں امریکی جہاز قبضے میں لے لیا

سیاسیات- ایران نے خلیج فارس میں امریکی تیل بردار جہاز کو پکڑ کر قبضے میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مریضوں کی جانب سے بین الاقوامی حقوق کے عدالتی شعبے میں امریکہ کے خلاف دائر مقدمے میں عدالت نے امریکی تیل بردار کشتی کو قبضے میں لینے کا حکم صادر کیا تھا۔

امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے غیر منصفانہ پابندیوں کی وجہ سے سویڈش کمپنی کی دوائیں نہ ملنے کی وجہ سے مریضوں نے جسمانی اور نفسیاتی صدمہ پہنچنے کی شکایت درج کرائی تھی۔

عدالت نے مقدمے کی کاروائی کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ خلیج فارس میں امریکی کشتی کو قبضے میں لے کر سامان کو ضبط کیا جائے۔

کشتی پر لدے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمت 5 کروڑ ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 − 5 =