مارچ 30, 2025

ایران نے ایک ہفتے میں دوسرا آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا، امریکہ برہم

سیاسیات- ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک ہفتے کے دوران دوسرا آئل ٹینکر اپنے قبضے میں لے لیا، امریکا نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی بحریہ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں ایک ہفتے کے دوران دوسرا آئل ٹینکر اپنے قبضے میں لینے کے معاملے پر امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے پاناما کے جھنڈے والے آئل ٹینکر کو آبنائے ہرمز کے وسط میں قبضے میں لے لیا ہے۔

امریکی بحریہ کے مطابق ایک ہفتے کے اندر ایران کی جانب سے آئل ٹینکر کو قبضے میں لیے جانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، آئل ٹینکر نیووی دبئی سے فجیرہ جا رہا تھا کہ اسے بحیرہ ہرمز میں ایرانی گارڈز نے قبضے میں لے لیا۔

امریکی بحریہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ایران نے گزشتہ دو سالوں میں 15 تجارتی جہازوں کو ہراساں یا ان پر حملہ کیا ہے، ایرانی اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور علاقائی سلامتی اور استحکام میں خلل کا سبب ہیں۔

ایران کی جانب سے جہازوں کو مسلسل ہراساں کرنا اور علاقائی پانیوں میں بحری حقوق میں مداخلت غیر ضروری، غیر ذمہ دارانہ اور بحری سلامتی اور عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی فوج نے خلیج عمان میں مارشل آئی لینڈز کے آئل ٹینکر اپنے قبضے میں لیا تھا۔

ایرانی فوج کا کہنا تھا کہ مارشل آئی لینڈز کے جہاز کی ٹکر کے نتیجے میں ایرانی کشتی میں سوار عملہ زخمی ہوا جبکہ کچھ لوگ لاپتا ہوگئے تھے بعد ازاں ٹکر مار کر فرار ہونے والے بحری جہاز کو پکڑ کر ایرانی سمندری حدود میں لایا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − 10 =