نومبر 25, 2024

ایران نے القاعدہ رہنما سیف العدل کے ایران میں ہونے کے امریکی دعوؤں کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

سیاسیات- ایران نے القاعدہ رہنما سیف العدل کے ایران میں ہونے کے امریکی دعوؤں کو مستردکر دیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے دعویٰ کے رد عمل میں ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ القاعدہ رہنما سیف العدل کے ایران میں ہونے کا امریکی دعویٰ غلط ہے، القاعدہ رہنما کے بارے میں خبریں ایران سے جوڑنا مضحکہ خیز ہے۔

امیرعبداللہیان کا کہنا تھا کہ القاعدہ اور داعش کے تخلیق کارخود دنیا میں دہشتگردی پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی محکہ خارجہ نے کہا تھا کہ ایران میں مقیم مصری نژاد سیف العدل کو القاعدہ کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا کہ اقوام متحدہ اور امریکی اندازے کے مطابق القاعدہ کا نیا سربراہ ایران میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ دہشتگرد تنظیم القائدہ کا نیا سربراہ 62 سالہ سیف العدل القاعدہ کا پرانا گارڈ اور مصری اسپیشل فورسز کا سابق لیفٹیننٹ کرنل ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 + five =