جون 8, 2025

سیاسیات۔ ایرانی خفیہ اداروں نے خفیہ آپریشن کے ذریعے اسرائیلی جوہری رازوں پر مبنی وسیع اور حساس دستاویزات حاصل کرکے محفوظ مراکز تک منتقل کردیں۔

ایرانی انٹیلیجنس اداروں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے حساس، اسٹریٹیجک اور جوہری منصوبوں سے متعلق ہزاروں دستاویزات اور معلومات حاصل کرلی ہیں۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اگرچہ یہ کامیاب کارروائی کچھ عرصہ قبل انجام دی گئی تھی، لیکن معلومات کی حساسیت اور منتقلی کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی غرض سے اس وقت تک خاموشی اختیار کی گئی، جب تک تمام مواد ایران کے محفوظ مراکز تک منتقل نہیں ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق یہ اسناد اتنی کثیر مقدار میں ہیں کہ صرف ان کا ابتدائی مطالعہ، تصاویر اور ویڈیوز کی جانچ پڑتال کے خاصا وقت درکار ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اسرائیل کی سائبر سیکیورٹی اور انٹیلیجنس کی ساکھ کے لیے ایک سنگین دھچکا ہو سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × three =