سیاسیات- صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں پر کوئی رحم نہیں کرے گا۔
ایرانی صدر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک دشمنوں کی جانب سے فتنوں کی زد میں ہے۔
1980 کی دہائی میں صدام حسین کی زیرقیادت عراق کے ساتھ 8 سالہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے نامعلوم فوجیوں کی آخری رسومات کے موقع خطاب کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی نے پر کہا کہ قوم ہر کسی کو گلے لگانے کے لیے تیار ہے لیکن ہم دشمنوں پر کسی قسم کا کوئی رحم نہیں کریں گے۔
انہوں نے تہران میں مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منافق، شہنشاہیت پسند اور انقلاب مخالف عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا لیکن قوم ان تمام لوگوں کو سینے سے لگانے کے لیے تیار ہے جنہیں لالچ دیا گیا۔