مارچ 30, 2025

ایران بھر میں استکبار مخالف القدس ریلیوں کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

سیاسیات- رمضان المبارک کے آخری جمعہ پر عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں کے عوام گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ جوش و خروش کے ساتھ مظلوم فلسطینی قوم سے ہمدردی کا اظہار کرنے سڑکوں کا رخ کر چکے ہیں اور غاصب صیہونی رجیم کو للکار رہے ہیں۔

عالمی یوم القدس ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف مظلوم اور بہادر فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت میں ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ظلم دنیا بھر کرڑوں لوگوں اور غیرت مند اقوام کے اظہار ہمدردی کا دن ہے۔

یوم القدس ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رہ) کی ابدی یاد اور دنیا کی آزاد اقوام کی بیداری کا دن ہے جس میں مظلوموں کی حمایت کے ذریعے امت اسلامیہ کو اتحاد اور یکجہتی کی طرف بلاتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کے اظہار کے لئے میدان عمل میں اترنے کا درس دیا جاتا ہے۔

لیکن اس سال کا یوم القدس غزہ میں کئی ہزار فلسطینیوں کی شہادت کے ردعمل میں دنیا بھر میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی رجیم کے خلاف عالمی سطح پر غم و غصے کے اظہار ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس سال کا یوم القدس طفل کش صیہونی حکومت کے غزہ پر جاری مظالم اور مقاومتی محاذ کے رہنماؤں کی شہادت کے خلاف احتجاج کا دن بھی ہے جو گزشتہ سالوں سے بالکل مختلف ہے۔

گزشتہ سالوں کی طرح آج بھی رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو امام خمینی کی تاریخی دعوت اور رہبر معظم کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ایران کے غیور عوام اسرائیل کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی کے لئے غزہ کی حمایت میں نعرہ لگاتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 3 =