فروری 8, 2025

ایرانی یونیورسٹیز افغان طالبات کو داخلہ دینے کے لئے تیار

سیاسیات- ایران کی اوپن اسلامی یونیورسٹی کے بین الاقوامی امور کے انچارج ڈاکٹر جلال درخشہ نے کہا ہے کہ  اوپن اسلامی یونیورسٹی ایسی افغان طالبات کے داخلے کے لئے آمادہ ہے جو پاسپورٹ رکھنے کے علاوہ بیرون افغانستان جانے کی اجازت رکھتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ضروری شرائط پائے جانے کے ساتھ ان طالبات کا گریجویشن اور اعلی تعلیم کے مختلف شعبوں میں داخلہ لیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جن افغان طالبات کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہے وہ بھی آنلائن کلاسوں کے ذریعے گریجویشن کر سکتی ہیں۔
افغانستان میں طالبان انتظامیہ کی اعلی تعلیم کی وزارت نے یونیورسٹیوں  میں طالبات کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔
طالبان کا یہ اقدام طالبات کو اعلی تعلیم سے محروم کئے جانے کے علاوہ خواتین کے حقوق کی خلا ورزی شمار کیا جا تا ہے جس پر اندرون و بیرون ملک اور علاقائی و عالمی سطح پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور دنیا کے بیشتر ملکوں نے طالبان سے، اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایران کی اوپن اسلامی یونیورسٹی کے بین الاقوامی امور کے انچارج ڈاکٹر جلال درخشہ نے کہا ہے کہ  اوپن اسلامی یونیورسٹی ایسی افغان طالبات کے داخلے کے لئے آمادہ ہے جو پاسپورٹ رکھنے کے علاوہ بیرون افغانستان جانے کی اجازت رکھتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ضروری شرائط پائے جانے کے ساتھ ان طالبات کا گریجویشن اور اعلی تعلیم کے مختلف شعبوں میں داخلہ لیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جن افغان طالبات کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہے وہ بھی آنلائن کلاسوں کے ذریعے گریجویشن کر سکتی ہیں۔
افغانستان میں طالبان انتظامیہ کی اعلی تعلیم کی وزارت نے یونیورسٹیوں  میں طالبات کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔
طالبان کا یہ اقدام طالبات کو اعلی تعلیم سے محروم کئے جانے کے علاوہ خواتین کے حقوق کی خلا ورزی شمار کیا جا تا ہے جس پر اندرون و بیرون ملک اور علاقائی و عالمی سطح پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور دنیا کے بیشتر ملکوں نے طالبان سے، اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − 2 =