مارچ 31, 2025

ایرانی و سعودی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، اہم امور پر تبادلہ خیال

سیاسیات- ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کو فون کرکے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری بیان کے مطابق فون کال کے ذریعے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ دلچسپی کے امور اور حالیہ سہ فریقی معاہدے کی روشنی میں آئندہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔‎

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور تاریخی دوطرفہ مفاہمتی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے جلد ملاقات کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

سعودی وزارت خارجہ نے ٹوئٹرپر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ ’سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ایران کے ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے فون کیا اور دونوں ممالک میں آج سے شروع ہونے والے رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا‘۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ ’دونوں وزرا نے جلد ہی ملاقات کرنے پر اتفاق کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کی جا سکے‘۔ سعودی حکام نے کہا تھا کہ ’وزرا کی متوقع ملاقات 10 مارچ کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے پر دستخط کا اگلا مرحلہ ہوگی‘۔

خیال رہے کہ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے اور سفارتخانوں کو کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − 4 =