سیاسیات-ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اپنے علاقائی دورے کے دوسرے مرحلے میں اتوار کو دمشق پہنچے اور شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی نیز علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اپنے علاقائی دورے کے دوسرے مرحلے میں اتوار کو دمشق پہنچے اور شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی نیز علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
بحران غزہ کے بارے میں بات چیت اور فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے خاتمے کی ضرورت کو، حسین امیرعبداللہیان اور بشار الاسد کے درمیان ہونے والی ملاقات کے اہم ترین موضوعات میں قرار دیا گیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے دمشق کے دورے اور شام کے صدر کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بشار اسد کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں ایران اور شام کے مواقف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شام کے دورے سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ نے بیروت کا دورہ کیا اور لبنان کے اعلیٰ حکام، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے بعض رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور مسئلہ فلسطین اور اس کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔