نومبر 23, 2024

ایرانی صدر کی چینی ہم منصب سے ملاقات،باہمی تعاون کے فروغ کا اعادہ

سیاسیات- ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی چینی ہم منصب سے بیجنگ میں ملاقات، دونوں رہنماؤں کی جانب سے باہمی تعاون کے فروغ کا اعادہ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر ایرانی صدر ابراہیم  رئیسی  تین روز ہ دورے کیلئے چین پہنچے  جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع  پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاہدے کا جلد اور مناسب حل نکلنا چاہیے، جوہری معاملے پر ایرانی حقوق کے تحفظ کیلئے ایران کی حمایت کرتے ہیں، ایران جوہری معاہدہ بحالی کے مذاکرات میں تعمیری شمولیت جاری رکھیں گے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ بین الاقوامی اور علاقائی حالات کی تبدیلی کے باوجود ایران سے تعاون کو فروغ دیں گے۔

چینی صدرکا کہنا تھا کہ تجارت، زراعت اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں ایران سے تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، ایران سے اعلیٰ معیار کی مزید زرعی مصنوعات درآمد کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 3 =