جون 16, 2024

ایرانی صدر کی نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

سیاسیات ـ ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے نریندر مودی کو دوبارہ بھارت کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلفون پر رابطہ کرکے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے نریندر مودی سے گفتگو کے دوران کہا کہ مودی کے اقتدار کے دوران بھارت ایران کا اسٹریٹیجک پارٹنر بن گیا ہے۔

مخبر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کریں گے۔

اس موقع پر نریندر مودی نے محمد مخبر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seven − three =