مارچ 30, 2025

ایرانی صدر کا دورہ عراق: مفاہمت کی 14 یادداشتوں پر دستخط

سیاسیات- ایران اور عراق کے اعلی حکام نے سربراہان مملکت کی موجودگی میں باہمی مفاہمت کی 14 یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عراق کے دورے کے دوران بغداد میں میزبان ملک کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی ہے۔

دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے سربراہان مملکت کی موجودگی میں تہران اور بغداد کے درمیان مفاہمت کی 14 یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں جن میں اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی، سماجی، میڈیا، انجینئرنگ، تجارتی، نقل و حمل، سیاسی، کھیل، زرعی اور حج کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ایرانی صدر پزشکیان عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی دعوت پر عراق کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران صدر پزشکیان عراقی کرد رہنماؤں کی دعوت پر کردستان کے شہر اربیل اور سلیمانیہ بھی جائیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × two =