سیاسیات- ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ ایران کی دعوت دے دی۔
تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد کو باضابطہ دعوت نامہ دیا گیا ہے اور وہ خود بھی جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل سے اسرائیل ایران کو علاقائی جنگ میں گھسیٹنا چاہتا تھا لیکن امن و استحکام کے لیے خود کو روکا تاہم ایران اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔
ایرانی صدر نے اسرائیل پر حملے میں استعمال ہونے والے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل یمن کے حوثیوں کو دینے کی بھی تردید کی۔