جولائی 7, 2024

ایرانی صدارتی انتخابات، انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ کل ہوگی

سیاسیات- ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج صبح آٹھ بجے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ کل جمعہ کے دن عوام ووٹ دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ شروع ہونے سے چوبیس گھنٹے پہلے انتخابی مہم چلانے کا وقت ختم ہوجاتا ہے۔ کل جمعہ 5 جولائی کو صبح آٹھ بجے پولنگ کا آغاز ہوگا۔

انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ گذشتہ جمعہ کو ہونے والے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا تھا جس کی وجہ سے ابتدائی دو نمبروں پر آنے والے دونوں امیدواروں کے درمیان دوسرے مرحلے میں دوبارہ مقابلہ ہوگا۔

پہلے مرحلے کے بعد محمد باقر قالیباف اور مصطفی پور محمدی انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × one =