جون 29, 2024

ایرانی صدارتی انتخابات، انتخابی مہم کا وقت ختم، کل پولنگ، ایک امیدوار نے کاغذات واپس لے لئے

سیاسیات- ایرانی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں کل 28 جون کو ووٹنگ ہوگی، انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

ایرانی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں کل جمعہ 28 جون کو ووٹنگ ہوگی۔ ایران کے اندر اور بیرون ملک مقیم شہری صبح 8 بجے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے گھر سے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کریں گے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے امیدواروں کے لئے انتخابی مہم چلانے کے لیے دیا گیا وقت ختم ہوگیا ہے۔

صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے والوں میں سے چھے افراد کو حتمی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

صدارتی امیدوار قاضی زادہ ہاشمی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen + sixteen =