نومبر 27, 2024

انسانی حقوق کونسل میں ایران مخالف قرارداد، پاکستان اور چین کی مخالفت

سیاسیات- امریکہ اور یورپی ملکوں نے ایران میں فسادات کی حمایت کو جاری رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایک ایران مخالف قرارداد منظور کی۔

ذرائع کے مطابق، رائٹرز نے خبر دی ہے کہ امریکہ اور یورپی ملکوں نے ایران میں فسادات کی حمایت کو جاری رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایک نام نہاد ایران مخالف قرارداد “ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال” منظور کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین، پاکستان، اریٹیریا، وینزویلا، کیوبا اور آرمینیا اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا اور اسے سیاسی عمل قرار دیا۔

جبکہ بولیویا، برازیل، بھارت، امارات، قطر، کیمرون، انڈونیشیا، ملاوی، موریطانیہ، سینیگال، نمیبیا، ازبکستان اور قزاقستان نے حمایت یا مخالفت میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

دوسری جانب اس ایران مخالف قرارداد کے حق میں ارجنٹینا، بنین، جمہوریہ چیک، فن لینڈ، فرانس، گابون، گامبیا، جرمنی، لیبیا، ہنڈوراس، جاپان، لٹونی، لاگزمبرگ، میکسیکو، مونٹینیگرو، نیپال، ہالینڈ، پیراگوائے، پولینڈ، کوریا، صومالیہ، برطانیہ، یوکرین اور امریکا نے ووٹ کیا۔

مذکورہ ایران مخالف قرارداد امریکہ اور یورپی ممالک کے سیاسی دباؤ کے تحت منظور کی گئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 1 =