اکتوبر 18, 2024

امریکہ و مغرب کی دھونس دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے حلف اٹھا لیا

سیاسیات- ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے چیف جسٹس نے صدر پزشکیان سے ان کے عہدے کاحلف لیا۔

مجلس شوری اسلامی میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ سیاسی، دفاعی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک کے سربراہان مملکت، وفود بھی شریک ہوئے۔

تقریب حلف برداری میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بھی خصوصی شرکت کی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقار، مصلحت کے اصولوں کی بنیاد پر دنیا کے ساتھ تعمیری و مؤثر روابط تلاش کریں گے امریکہ اور مغرب کی دھونس دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران معاشی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علاقائی سطح پر اولین طاقت بننا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کے منفرد موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، طاقتور،امن کے متلاشی اور باوقار ایران کی شرکت سے ان مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ مسعود پزشکیان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ہونے والے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 5 جولائی کو سعید جلیلی کیخلاف رن آف انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔

انتخابات میں پزشکیان 16 ملین سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + 11 =