نومبر 25, 2024

امریکہ نے غلطی کی تو منہ توڑ جواب دینگے۔ ایران

سیاسیات-ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ہماری قومی سلامتی اور خود مختاری کو للکارا تو اسے فوری اور قوت کے ساتھ جواب دیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے بھی ہر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا ہے اور اگر اب بھی امریکہ نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کیا جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا امریکہ ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ اردن میں ایک فوجی بیس پر ڈرون حملے میں امریکہ کے 3 فوجی ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کا الزام امریکہ نے ایران کی حمایت یافتہ کتائب حزب اللہ پر عائد کیا تھا۔

امریکہ نے بعد ازاں شام اور عراق میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ امریکہ نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ حزب اللہ کو مالی اور فوجی امداد ایران فراہم کرتا ہے۔

تاہم جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا تھا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ امریکی فوجیوں پر حملے میں ایران براہ راست ملوث تھا۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ فی الحال ایران پر حملے کے حق میں نہیں لیکن ایران کے خلاف ٹھوس شواہد مل گئے تو کچھ بھی ممکن ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve − 1 =