سیاسیات۔ امریکہ نے ایرانی شخصیات اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نئی پابندیوں میں ایران کی 10 شخصیات اور 37 اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای اور ہانگ کانگ کے کچھ ادارے بھی نئی امریکی پابندیوں میں شامل ہیں۔
کچھ عرصہ قبل بھی امریکہ نے ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔