سیاسیات- امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایرانی تیل کی فروخت روکنے کیلئے نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں مقیم بھارتی شہری جگویندر سنگھ پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اس بھارتی شہری کی کمپنیوں پر ایرانی تیل کی نقل وحمل میں معاونت کا الزام ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران تیل کی فروخت کیلئے غیر قانونی شپنگ ایجنٹس پر انحصار کرتا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا کہ ایران کی مالی معاونت روکنے کیلئے 30 بحری جہازوں کا نیٹ ورک بھی بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔
امریکی حکام کا کہناہے کہ بھارتی شہری کے بحری جہازوں کی ایرانی نیشنل آئل کمپنی اور ایرانی فوج کیلئے تیل کی ترسیل ہوتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز امریکہ نے ایران کے مزید 5 اداروں اور ایک شخص پر پابندیاں لگائیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ جن اداروں اور شخص پر پابندی لگائی گئی ان کا تعلق ایران کے ایٹمی پروگرام سے ہے۔ یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے جوہرے معاہدے کے حوالے سے ایران پر دباؤ کیلئے ہے۔ایران کےجوہری پروگرام کومددفراہم کرنے والوں کا احتساب جاری رہےگا۔