سیاسیات۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو مسقط میں ہوگا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار سخت موقف کے حامل ہیں۔ ایران کے حوالے سے ہم بہت زیادہ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ایران سے متعلق بھی بات ہوئی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جمعرات کو ہوگی، وہ ایسی چیزیں مانگ رہے ہیں، جو آپ نہیں کرسکتے، ایران افزودگی کرنا چاہتا ہے، جو ہم نہیں مان سکتے۔
