نومبر 23, 2024

امریکہ دنیا میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں کرنیوالوں میں سے ایک ہے، علی باقری

سیاسیات- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ “علی باقری” نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں امریکہ کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج 2 جولائی فارسی کیلنڈر کے حساب سے ایران میں امریکہ کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سرکاری دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن خلیج فارس میں 290 مسافروں پر مشتمل ایرانی مسافر بردار طیارے کو امریکی سیلر جہاز ونسنس نے نشانہ بنایا تھا، جس سے جہاز میں موجود تمام مسافر شہید ہو گئے۔ علی باقری نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں امریکہ کی غیر قانونی مداخلت نے اس ملک کو انسانی حقوق کی پامالیوں کے سب سے بڑے مرکز میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے جن اقدامات کا مرتکب ہو رہا ہے اُن میں یکطرفہ اقدامات، پابندیوں کا استعمال اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر بلا مشروط اسرائیلی جرائم کی حمایت شامل ہے۔ آخر میں ایران کے ڈپلومیٹک سربراہ نے کہا کہ آج غزہ میں امریکہ و اسرائیل کے کردار سے امریکی انسانی حقوق کا اصلی معنی آشکار ہو چکا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − 11 =