اکتوبر 18, 2024

الحدیدہ بندرگاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایران

سیاسیات- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کا یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر حملہ قابل مذمت ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے گذشتہ روز صہیونی حکومت کی جانب سے یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی غیور قوم نے غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی جارحیت کا جواب دیا ہے۔ یمنی بندرگاہ پر حملہ اور بے گناہوں کی شہادت سے صہیونی حکومت کا حقیقی چہرہ مزید آشکار ہوا ہے۔ صہیونی حکومت پورے خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع کرنا چاہتی ہے۔

کنعانی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کی حقیقی وجہ سے غزہ میں فلسطینی عوام کا ظالمانہ محاصرہ ہے۔ جب تک غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر صہیونی مظالم ختم نہیں ہوں گے، خطے میں کشیدگی باقی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ یمن پر حملے میں اسرائیل کے علاوہ امریکہ اور اس کے حامی ممالک بھی شریک ہیں۔

کنعانی نے الحدیدہ میں صہیونی حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کے لئے جلد شفایابی کی دعا کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + 8 =