سیاسیات- فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس کے پولیٹیکل بیورو چیف اسماعیل ہنیہ نے آج ابھی کچھ دیر قبل رہبر معظم انقلاب آیت الله سید علی خامنه ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی حکومت و عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر “سید ابراہیم رئیسی”، وزیر خارجہ “حسین امیر عبداللہیان”، امام جمعہ تبریز “سید آل ہاشم” اور اُن کے دیگر رفقاء کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔ قبل ازیں عراق کے وزیراعظم “محمد شیاع السودانی” اور آرمینیاء کے وزیراعظم “نکول پاشینیان” نے بھی اپنی اپنی حکومت و عوام کی جانب سے رہبر معظم انقلاب سے ملاقات میں اس المناک سانحے پر اظہار تعزیت کیا۔
