مارچ 29, 2025

اسرائیل کے حامی صیہونی جرائم کا حساب دیں، ڈاکٹر مسعود پزشکیان

سیاسیات۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر “مسعود پزشکیان” نے القدس ریلی میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطین کے خلاف صیہونی جرائم پر انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سیاست دانوں کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مجرم صیہونی رژیم اور اس کی حمایت کرنے والوں کے طرز عمل کی نوعیتِ جرم و بربریت، انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کے سوا کچھ نہیں۔ دنیا کو چاہئے کہ وہ انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے سیاست دانوں سے پوچھے کہ ان معصوم و نہتے خواتین اور بچوں نے کیا گناہ کیا جن پر صیہونی رژیم بم گراتی ہے۔ انہیں آسانی سے اور جدید دنیا کی سائنس و ٹیکنالوجی کے غیر اخلاقی استعمال سے جلا کر ملبے کے نیچے دفن کرتی ہے؟۔ صیہونیوں کا یہ کردار تصور و بیان سے بالاتر ہے۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے القدس ریلی میں بھرپور عوامی شرکت کی جانب اشارہ کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ میں عوام کے سیلاب میں ہوں اور نہیں معلوم یہ ہجوم کہاں تک ہے!۔ دوسری جانب اسی قدس ریلی کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوم القدس، بانی انقلاب اسلامی “امام خمینی” رہ کی ایجاد و میراث ہے کہ جو 40 سے زائد سالوں سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں منایا جاتا ہے۔ اس سال کا یوم القدس خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ علاوہ بر ایں کہ گزشتہ ایک سال کے دوران خطے میں رونماء ہونے والی تبدیلیاں انتہائی سنجیدہ اور اہمیت کی حامل ہیں جنہوں نے مزاحمت کو ایک نئے مرحلے میں داخل کر دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen + 19 =