اکتوبر 22, 2024

اسرائیل پر میزائل حملے کی نگرانی کرنے والے ایرانی جنرل کو اعلیٰ ترین عسکری اعزاز سے نواز دیا گیا

سیاسیات- اسرائیل پر میزائل حملے کی نگرانی کرنے والے پاسداران انقلاب کے جنرل کو ایران کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز سے نواز دیا گیا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس ڈویژن کے سربراہ امیر علی حاجی زادے کو ایران کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز ’نشان فتح‘ سے نوازا۔

عرب میڈیا کے مطابق ’نشان فتح‘ کسی عسکری کامیابی پر دیا جانے والا ایران کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔

نشان فتح دیے جانے کا آغاز 1980 کی دہائی کی ایران عراق جنگ کے بعد ہوئی اور اب تک یہ اعزاز چند ہی لوگوں کو دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایران نے پیر کے روز اسرائیل پر 190 بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے اور اس حوالے سے ایران کے پاسداران انقلاب کا دعویٰ تھا کہ 90 فیصد میزائل نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + nineteen =