مارچ 29, 2025

اسرائیل قابض رژیم ہے اور اسے اپنے دفاع کا کوئی حق حاصل نہیں، ایران

سیاسیات-اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے “علی بحرینی” نے انسانی حقوق کے کمیشن کے 55ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں شروع ہو رہا ہے جب 75 سالوں میں اسرائیلی قبضہ اپنی خطرناک ترین حالت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بے گناہ فلسطینیوں پر وحشیانہ ظلم دیکھ رہی ہے۔ علی بحرینی نے مزید کہا کہ ابھی تک کوئی بھی صیہونی بربریت سے فلسطینیوں کو نجات نہیں دلا سکا جو کہ ہمارا قصور ہے۔ نہ صرف ان سنگین جرائم کو روک سکیں بلکہ بعض ممالک کی جانب سے صیہونی رژیم کی مالی و عسکریت حمایت ان جرائم میں نا قابل تردید کردار رکھتی ہے۔ ایران کے سفیر نے صیہونی رژیم کے دفاعی حق میں آنے والی رپورٹس اور موقف پر کہا کہ اسرائیلی قبضے اور اس کے مقابلے میں مقاومت کو ایک نگاہ سے نہیں دیکھا جا سکتا اور نہ ہی قابض فورسز کو قانونی دفاع نامی کو کوئی حق حاصل ہے۔ اسرائیل کی واحد ذمے داری ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق قبضے کا خاتمہ کرے۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کی کونسل نے 26 فروری سے جنیوا میں اپنے کام کا آغاز کیا جو کہ چھ ہفتوں تک جاری رہے گا۔ ان اجلاسوں میں مختلف انسانی موضوعات اور غزہ میں سنگین انسانی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 2 =